Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف ریجن کے صحرا میں موسم بہار، ہر طرف رنگ بکھر گئے

الجوف کے خوبصورت مناظر کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں الجوف ریجن کا صحرا موسم بہار میں خوش رنگ پودوں، دلکش پھولوں اور سبزے کے باعث دلکش مناظر پیش کررہا ہے۔
مقامی شہری، مقیم غیر ملکی اور سیاح بڑی تعداد میں علاقے کا رخ کررہے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق الجوف کے سبزہ زاروں کے دلکش مناطر کا لطف اٹھانے کے لیے سیاح  کھینچے آرہے ہیں۔
 بنفشی رنگ کے پودے صحرا میں رنگ بکھیرے ہوئے ہیں۔ ان دنوں صحرا میں اونٹ بھی بڑی تعداد میں نظر آرہے ہیں۔ 
موسم بہار کی آمد سے ایسا لگتا ہے پورا علاقہ سحر آفرین شہ پاروں میں تبدیل ہوگیا ۔
مملکت کے تمام علاقوں کے علاوہ خلیجی  ریاستوں کے شہری موسم بہار کا لطف اٹھانے کےلیے موجود ہیں۔ صحرائی خوشبودار پودے کا حسن انہیں اپنی طرف متوجہ کررہا ہے۔
الجوف کے خوبصورت مناظر کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

شیئر: