حدود شمالیہ میں بارش کے بعد ہر طرف سبز اور بنفشی رنگ بکھر گئے
حدود شمالیہ میں بارش کے بعد ہر طرف سبز اور بنفشی رنگ بکھر گئے
ہفتہ 4 فروری 2023 18:58
سیاحوں نے دلکش مناظر سے لطف اٹھانے کے لیے خیمے لگائے ہوئے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے حدود شمالیہ ریجن میں موسم سرما کی بارش نے پورے علاقے کو سیاحوں کےلیے پرکشش بنادیا ہے۔
ہر طرف سبز، بنفشی رنگ چھایا ہوا ہے۔ بڑی تعداد میں شہری اور سیاح جنگلات اور صحرا کی سیاحت کےلیے پہنچے ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق خوشبودار پودوں اور سبز جڑی بوٹیوں سے آباد مقامات پر مقامی شہریوں اور سیاحوں نے خیمے لگا لیے ہیں۔
ایس پی اے کے نمائندوں اور فوٹو گرافروں نے موسم بہار کے شائقین کے حوالے سے تصاویر اور وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں اور خلیجی تعاون کونسل میں شامل ملکوں کے باشندے حدود شمالیہ ریجن کے جنگلات کے دلکش مناظر سے لطف اٹھانے کے لیے خیمے لگائے ہوئے ہیں۔
خاص طور پر الخزامی، البسباس، القریہ، الجرید، الانبار، النقل،البابونگ، الخبیز، الھق اور الصفار نامی پودوں کے خوشنما مناظر پسند کیے جارہے ہیں۔ موسمی صحرائی پھول بھی سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں۔