اسلام میں خواتین کے حقوق پرکانفرنس کی میزبانی کریں گے: شہزادہ فیصل بن فرحان
جمعرات 16 مارچ 2023 21:23
مملکت نے گزشتہ برس اوآئی سی کے تعاون سے متعدد کانفرنسزمنعقد کیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اسلام میں خواتین کے حقوق پربین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بن فرحان نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا مشن اسلامی دنیا کے مسائل کی گھتیاں سلجھانے میں کلیدی کرداراداکرتے رہنا ہے۔
سعودی عرب کویقین ہے کہ اسلامی اتحاد ویکجہتی کوراسخ کرنے اورامت مسلمہ کے مفادات کے تحفظ میں اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی ‘ کا کردار بڑی اہمیت رکھتا ہے۔
سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ مملکت نے گزشتہ برس اوآئی سی کے تعاون سے متعدد کانفرنسزمنعقد کیں جن میں سب سے اہم اوآئی سی کے رکن ممالک میں انسداد بدعنوانی قوانین نافذ کرنے والے اداروں کی کانفرنس تھا جس میں انسداد بدعنوانی قوانین نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون سے متعلق مکہ مکرمہ معاہدے کی منظوری دی ۔
بن فرحان نے مزید کہا کہ گزشتہ برس اوآئی سی کی دوسری اہم کانفرنس ثالثی کے حوالے سے تھی۔
سعودی وزیرخارجہ نے ماریطانیہ میں آوآئی سی کے وزارخارجہ کے 49 ویں سیشن میں شرکت کے موقع پریمن میں امن کے قیام کی تائید ، فلسطینی کاز کی حمایت، شام اورترکیہ کے زلزلہ زدگان سے دلی ہمدردی اوریکجہتی کا بھی اظہارکیا۔