Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ریجن میں دو شہری سیلابی ریلے میں بہہ گئے

عسیر ریجن میں سیلابی ریلے میں بہنے والے ایک شخص کی نعش نکالی گئی ہے( اخبار 24)
سعودی عرب کے جازان ریجن کی دو کمشنریوں صبیا اور الریث میں دو شہری سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔
شہری دفاع کی ٹیمیں دونوں شہریوں کو تلاش کررہی ہیں۔

طوفانی بارش سے  مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال ہے (فوٹو اخبار 24)

اخبار 24 کے مطابق جازان ریجن میں جعمرات کو گرد آلود تیز ہواوں کے بعد طوفانی بارش سے برساتی نالے بھر گئے اور  مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال ہے۔
علاوہ ازیں عسیر ریجن میں شہری دفاع نے رضا کاروں کی مدد سے وادی عطود کے سیلابی ریلے میں بہنے والے ایک شخص کی نعش نکال لی ہے۔

شیئر: