Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلابی ریلے میں چار بچوں کو کھونے والے غمزدہ باپ کی اپیل

سیلابی ریلے سے دوررہیں تاکہ مشکلات میں مبتلا نہ ہوں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے جازان ریجن کی صبیا کمشنری میں ہلاک ہونے والے چاربچوں کے غمزدہ باپ نے سانحہ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کے روز اپنے چاروں بچوں کوگھرلے جارہا تھا راستے میں پڑنے والی وادی سے گزرتے ہوئے سیلابی ریلے میں بہہ گیا ۔
عاجل نیوز کے مطابق دکھی باپ نے مزید کہا کہ لمحوں میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی، اس دوران ایسا محسوس ہوا جیسے میرا سارا جسم زمین میں دھنس گیاہو۔
کچھ لوگوں نے وہاں سے نکلنے میں مدد کی۔ اس غمزدہ لہجے میں مزید کہا کہ اس المناک سانحے کوساری عمر نہ بھلا سکوں گا جس میں چاروں بچوں سے محروم ہوگیا۔
اس حوالے سے اس کا مزید کہنا تھا کہ لوگ میرے واقعے سے سبق لیں  سیلاب کا خطرہ مول نہ لیں اورسیلابی ریلے کی صورت میں وادیوں کو عبورکرنے سے گریز کریں تاکہ اس طرح کے حادثے سے محفوظ رہیں۔

شیئر: