’العلا‘ 2022 کے لیے دنیا کے 30 بہترین سیاحتی مقامات میں شامل
’العلا‘ 2022 کے لیے دنیا کے 30 بہترین سیاحتی مقامات میں شامل
ہفتہ 18 مارچ 2023 21:41
العلا میں سیاحت کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے ( فوٹو: الرجل)
عالمی سیاحتی تنظیم نے سعودی عرب کے قدیم تاریخی علاقے ’العلا‘ کو سال 2022 کے لیے دنیا کے 30 بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزیرثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد آل سعود نے اس موقع پرمنعقدہ تقریب میں العلا کو بہترین عالمی سطح پربہترین سیاحتی مقام تسلیم کیے جانے کے فیصلے کوسراہتے ہوئے اسے باعث فخر واعزاز قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ آئندہ بھی العلا میں سیاحت کے فروغ کے لیے بہترین اقدامات کیے جائیں گے‘۔
تقریب میں العلا پر ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی ( فوٹو: الرجل)
وزیرسیاحت احمد الخطیب نے بھی العلا کو دنیا کے30 بڑے بہترین سیاحتی مقام میں شامل کیے جانے کے فیصلے کوسراہا ہے۔
واضح رہے العلا میں سیاحتی مقامات کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں عالمی سیاحتی تنظیم کے سیکرٹری جنرل اوردیگر ممالک کے اعلی سطحی وفود نے شرکت کی۔
العلا پر ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی جس میں علاقے کی جزئیات کے بارے میں تفصیل سے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔