Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی شہرت یافتہ اداکار ول سمتھ العلا پہنچ گئے

’آج جدہ پہنچیں گے جہاں ان کی فامولا ون کی تقریب میں شرکت متوقع ہے‘ ( فوٹو: سبق)

عالمی شہرت یافتہ اداکار ول سمتھ  العلا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ العلا کپ برائے اونٹ مقابلہ میں بھی شرکت کریں گے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق امریکی اداکار آج ہفتے کو جدہ پہنچیں گے جہاں ان کی فامولا ون کی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔

قبل ازیں انہوں نے العلا اور الحجر کے تاریخی علاقے کے علاوہ مرایا ہال کا بھی دورہ کیا اور علاقے کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

العلا کے دورے کے موقع پر انہیں متعدد تہذیبی و ثقافتی اقدار سے واقف کرایا گیا جبکہ انہوں نے سعودی قہوہ اور کھجور کو بے حد پسند کیا ہے۔

شیئر: