Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے صدر سے ایرانی قومی سلامتی کی سپریم کونسل کے سیکریٹری کی ملاقات

دوطرفہ تعاون میں توسیع کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ایران کی قومی سلامتی کی سپریم کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے ملاقات کی ہے۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے دوطرفہ تعاون میں توسیع کے طریقوں اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی حالات اور ایشوز بھی زیر بحث آئے۔ خطے میں امن تعاون کے فروغ کے لیے کام کرنے کی اہمیت اجاگر کی گئی تاکہ ترقی وخوشحالی کے حوالے سے خطے کے عوام کی خواہشات پوری پو سکیں۔
امارا ت کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل نہیاں سے بھی ایرانی قومی سلامتی کی سپریم کونسل کے سکریٹری نے ملاقات کی۔ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون باہمی تعلقات اور فریقین کے مفادات کے حصول میں معاون طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی اہم حالات، باہمی دلچسپی کے متعدد اموراورخطے میں امن واستحکام کے بنیادی عناصر پر بات چیت کی گئی۔
علاوہ ازیں  امارات کے قومی سلامتی کے مشیر سے بھی علی شمخانی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں، دوطرفہ مفادات خصوصا سیاسی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں کے مفادات کے حصول میں معاون امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
باہمی دلچسپی کے متعدد ایشوز کے علاوہ خطے کے امن و استحکا م اور ترقی و خوشحالی کے لیے کوششیں تیز کرنے کی اہمیت جیسے امور پر موقف کا تبادلہ ہوا ہے۔

شیئر: