Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبر حملے سے ہند بھی متاثر

نئی دہلی۔۔۔۔گزشتہ روز سائبر حملوں سے 100سے زائد ممالک متاثر ہوئے ہیں ان میں ہندوستان بھی متاثر ہوا۔آندھرا پولیس کے کم سے کم سے کم 102کمپیوٹر ہیک کرلئے گئے جبکہ چنئی کے نواحی علاقے میں قائم کارسازی کے نیسان ، رینولٹ ، الائنس پلانٹ کے کمپیوٹر بھی ہیک ہوگئے اور وہاں کار سازی کا سلسلہ رک گیا تاہم کمپنی نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے بتایا کہ تقریباً 100سسٹم پر سائبر حملہ کیا گیا لیکن اب کوئی خطرہ نہیں۔پریشان کن بات یہ ہے کہ ونڈوز ایکس پی کا متروک نظام سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں یہ مفلوج ہوا۔یہی نظام ہندوستان میں 70فیصد اے ٹی ایم میں استعمال ہوتا ہے۔

شیئر: