Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں ایک ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں 16 درہم فی گرام تک اضافہ 

21 قیراط ایک گرام سونا 13.75 درہم  اضافے سے 211.75 درہم کا ہوگیا( فائل فوٹو: خلیج ٹائمز)
متحدہ عرب امارات میں دبئی  کی گولڈ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران مختلف قیراط کے سونے کے نرخوں میں 11.75 سے 16 درہم فی گرام تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق شورومز کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ’سونے کے نرخوں میں اضافے کا اثر زیورات کی خریداری میں کمی کی صورت میں نکلا ہے۔
’ دبئی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ بین الاقوامی مارکیٹوں کے تناظر میں ہوا ہے۔ پوری دنیا میں سونے کی طلب اور قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ دبئی میں بھی ایسا ہی ہوا ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’زیورات کے برعکس سونے کے سکوں کی خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے‘۔
ایک اور شوروم کے مینجر کا کہنا ہے کہ’ حالیہ دنوں میں سونے کے زیورات اور سکوں کے بیشترخریدار سیاح تھے‘۔
دبئی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونا 16 درہم اضافے کے بعد 236.75 درہم ہوگیا۔
22 قیراط ایک گرام سونا 14.25 درہم اضافے سے 218.75 درہم ،21 قیراط ایک گرام 13.75 درہم  اضافے سے 211.75 درہم  اور 18 قیراط ایک گرام کے نرخ  11.75 درہم  اضافے سے 181.5درہم تک پہنچ گئے۔

شیئر: