متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے منگل کو امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق رابطے کے دوران حالیہ علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پائیدار جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے سیاسی اور سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا جس کا مقصد خطے میں دیرپا استحکام اور سلامتی کے لیے کوششوں کی سپورٹ کرنا ہے۔
انہوں نے غزہ میں انسانی ہمدردی کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کی کوششوں، سوڈان کی صورتحال اور اس کے انسانی اثرات پر بھی بات چیت کی۔
اماراتی وزیر خارجہ نے مالدووا کے شہری زوی کوگان کے قتل میں ملوث تین مشتبہ افراد کی ریکارڈ وقت میں گرفتاری سے بھی آگاہ کیا۔