Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ترقیاتی فنڈ کا اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام میں تعاون

سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ ترقی پذیر ممالک کے لیے 50 برس سے کام کر رہا ہے۔ فوٹو واس
سعودی فنڈ برائے ترقی کے چیف ایگزیکٹو افسر سلطان المرشد نے مملکت کے لیے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی نمائندہ ناہید حسین اور ان کے ہمراہی وفد سے دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گزشتہ روز بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے ترقی پذیر ممالک میں سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کی جانب سے مالی اعانت فراہم کرنے والے ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا۔

غریب ترین ممالک کےعوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے کام ہوتا ہے۔ فوٹو واس

اس ملاقات کے موقع پر دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور کا بھی جائزہ لیا جس میں ترقیاتی تعاون بڑھانے، چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار حل تیار کرنے کے  معاملات شامل تھے۔
واضح رہے کہ سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ ترقی پذیر ممالک میں ترقیاتی منصوبوں کی حمایت کے لیے تقریباً 50 برس سے کام کر رہا ہے۔
ان ممالک میں بنیادی ترقیاتی خدمات کے حصول میں مدد کرنے اور کم ترقی یافتہ اورغریب ترین ممالک کی مدد کے لیے اور وہاں کے عوام کا معیار زندگی  بہتر بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں کام کیا جاتا ہے۔

مختلف ترقیاتی منصوبوں میں مالی معاونت کی جاتی ہے۔ فوٹو ایس ایف ڈی

مزید برآں سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کی جانب سے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول اور علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں و اداروں کی شراکت اور تعاون کے ذریعے ترقیاتی امداد بڑھانے کے لیے مختلف منصوبوں میں مالی معاونت کی جاتی ہے۔

شیئر: