Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی ترقیاتی بینک نے غذائی اشیا کی فراہمی کےلیے رقم مختص کردی

 جنوری 2023 سے ادائیگی کا سلسلہ شروع کرنے کا پروگرام ہے( فوٹو ٹوئٹر)
اسلامی ترقیاتی بینک( آئی ڈی بی) کے صدر محمد الجاسر نے کہا ہے کہ’ آئی ڈی بی نے رکن ملکوں میں طویل مدتی زرعی سرگرمیوں کے فروغ اور غذائی اشیا کی فراہمی کے لیے 10.5 ارب ڈالر مختص کیے ہیں‘۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد الجاسر نے کہا کہ ’مارکیٹوں سے قرضہ لینے کے سلسلے میں کوئی مسئلہ نہیں، اضافہ سرمایہ موجود ہے۔ جنوری 2023  سے ادائیگی کا سلسلہ شروع کرنے کا پروگرام ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’اسلامی ترقیاتی بینک نے ایک ارب ڈالر مالیت کے اسلامی بانڈز فروخت کیے ہیں۔ رکن ملکوں کی فنڈنگ کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں‘۔ 
انہوں نے بتایا کہ ’آئی ڈی بی کے سرمائے میں 23 فیصد حصہ سعودی عرب کا ہے۔ سب سے زیادہ مملکت ہی کا سرمایہ لگا ہوا ہے۔ ترکی اور انڈونیشیا بھی دیگر 57 ملکوں کے ساتھ باقی سرمایہ لگائے ہوئے ہیں‘۔ 
آئی ڈی بی کے صدر کا کہنا ہے کہ’ عرب رابطہ گروپ اے جی سی کے تعاون سے دس ارب ڈالر مالیت کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ آئی ڈی بی سمیت عرب فنڈز رکن ملکوں کو اس سے فنڈ فراہم کریں گے‘۔ 
اے جی سی سٹراٹیجک اتحاد ہے۔ یہ ترقیاتی پروگراموں کو فنڈ فراہم کرنے کے سلسلے میں رابطہ مہم کا کردارادا کرتا ہے۔ یہ مختلف علاقائی ترقیاتی فنڈز پر مشتمل ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ’ آئی ڈی بی نے کورونا وبا کے شروع میں 4.5 ارب ڈالر کا فنڈ فراہم کیا تھا تاکہ رکن ملکوں کو ویکسین اور وائرس سے متاثر افراد کو طبی امداد فراہم کیے جا سکیں‘۔

شیئر: