تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ’غیرقانونی گرفتاریوں اور حراستی تشدد کے خلاف آواز اُٹھائیں۔
جمعے کو اپنی ایک ٹویٹ میں فواد حسین چوہدری نے لکھا کہ ’میں مغربی ممالک میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ براہِ مہربانی غیر قانونی گرفتاریوں اور حراستی تشدد کے خلاف آواز اُٹھائیں۔ ایچ آر باڈیز اور ایم پی ایز سے شہبازشریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، محسن نقوی، آئی جی عثمان انور، سی سی پی او صدیق اور آئی جی اسلام آباد کے ویزے کینسل کرنے کا مطالبہ کریں۔‘
I call upon overseas Pakistanis in western countries please raise voice against illegal arrests and Custodial torture,name and Shame Shahbaz, Mariyam, Rana Sanaullah, Mohsin Naqvi, IG Usman Anwer ,CCPO Saddique And IG Islamabad,Demand HR bodies and MPs to cancel their Visas
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 24, 2023
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ ’اظہر مشوانی اور شاہد حسین سمیت 750 کے لگ بھگ کارکن اغواء اور گرفتار کیے گئے ہیں۔ اظہر اور شاہد حسین کو کہاں رکھا گیا ہے ابھی تک نہیں بتایا جا رہا۔‘
اظہر مشوانی اور شاہد حسین سمیت سات سو پچاس کے لگ بھگ کارکن اغواء اور گرفتار کئے گئے ہیں اظہر اور شاہدحسین کو کہاں رکھا گیا ہے ابھی تک نہیں بتایا جا رہا، دنیا اس ریاستی دھشت گردی کا نوٹس کے اور بین الاقوامی انسانی حقوق قوانین کے تحت پاکستانی حکمرانوں کی باز پرس کی جائے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 24, 2023