جاپان نے اپنے سیاحتی ویزے کی شرائط نرم کرتےہوئے سعودی شہریوں اور اقامہ ہولڈرز کے لیے آن لائن ویزہ دینے کا اعلان کردیا۔
اخبار 24 نے مملکت میں قائم جاپانی سفارت خانے کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ 27 مارچ 2023 سے جاپان کے لیے سیاحتی ویزے کے حوالے سے قوانین میں کی جانے والی ترمیم پرعمل درآمد شروع کیاجارہا ہے۔
جاپانی سفارتی ذرائع کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ جاپان کا سیاحتی ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند سعودی شہری ہوں یا مملکت میں قانونی طورپراقامہ پرمقیم کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والے وہ ویزہ حاصل کرنے کےلیے انٹرنیٹ پرشروع کی گئی ویزہ ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرسکتے ہیں۔