’یہ کیا چل رہا ہے؟‘، امیتابھ، جیا بچن اور ریکھا کی ایڈیٹڈ ویڈیو وائرل
امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی 1973 میں ہوئی تھی۔ (فائل فوٹو)
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک صارف نے بالی وُڈ کے لیجنڈری ایکٹرز امیتابھ بچن اُن کی اہلیہ جیا بچن اور ریکھا کی ایک ویڈیو ایڈیٹ کی ہے جسے مِیم کی طرز پر بنایا گیا ہے۔
انسٹاگرام ہینڈل ایچ ٹی سیون پر اپلوڈ ہونے والی ویڈیو کے ایک حصے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امیتابھ بچن اور ریکھا کسی تقریب میں اکھٹے کھڑے ہیں جبکہ دوسرے حصے میں جیا بچن کہہ رہی ہیں ’یہ کیا چل رہا ہے؟ یہ کیا چل رہا ہے؟ یہ مضحکہ خیز ہے۔‘
دراصل ایڈیٹ کی گئی اس ویڈیو کے دوسرے حصے میں جیا بچن راجیہ سبھا اسمبلی میں اپنی تقریر کر رہی ہیں جسے مِیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
جیا بچن انڈیا کی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کی ممبر ہیں اور راجیہ سبھا اسمبلی کی رُکن ہیں۔
70 کی دہائی کے آخر میں امیتابھ بچن اور ریکھا کے درمیان ڈیٹ کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم دونوں سپرسٹارز نے کبھی اس بات کی تصدیق نہ کی۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ جب بالی وُڈ شہنشاہ اور ریکھا کے درمیان شادی کی ڈیٹ کی خبریں آئیں تب امیتابھ بچن شادی شدہ تھے۔
امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی 1973 میں ہوئی جس کے بعد ان کے ہاں بیٹی شویتا بچن اور بیٹے ابھیشیک بچن کی پیدائش ہوئی۔
ہندی فلم نگری کے سینیئر اداکاروں کی اس دلچسپ ایڈٹ میم ویڈیو پر صارفین بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
ہمانشو نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ ’اگر ریکھا جی امیت جی کی ہو جاتیں تو شاید ایشوریہ رائے سلمان بھائی کی ہو جاتیں۔‘
جوشویا لوکھانڈے لکھتے ہیں کہ ’بالی وُڈ میں (امیتابھ اور ریکھا) کا جوڑا بہت شاندار ہوتا۔‘
راہُل نے لکھا کہ ’کہا جاتا ہے کہ امیتابھ اب بھی ریکھا سے محبت کرتے ہیں۔‘
انوشہ ابراہیم نے شادی کے بعد افیئر کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے کہا کہ ’شادی کے بعد افیئرز کو سراہنا بند کریں۔‘
شپس ڈونٹ لائی نامی ایک ہینڈل نے تبصرہ کیا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کچھ لوگ امیتابھ اور ریکھا کو اکٹھا دیکھ کر خوش ہوتے ہیں جبکہ یہ صاف صاف شادی کے بعد کا افیئر تھا۔ مجھے جیا میڈم کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔‘