سعودی عرب کے حائل شہر میں گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے ایک پاکستانی نانبائی باقاعدگی سے رمضان میں مفت روٹی تقسیم کر رہا ہے۔
العربیہ چینل نے پروگرام میں پاکستانی نانبائی سے ملاقات کا خصوصی اہتمام کیا اور اس سے دریافت کیا کہ وہ یہ کام کب سے کر رہا ہے۔
پاکستانی نانبائی نے بتایا کہ ’اسے حائل میں رہتے ہوئے 32 برس گزر چکے ہیں۔ زندگی کا بڑا حصہ اس شہرمیں گزارا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’آج مجھے 32 برس پورے ہو چکے ہیں۔ اس تمام عرصے میں ہررمضان میں باقاعدگی سے لوگوں کو مفت روٹی دیتا ہوں۔‘
پاکستانی نانبائی کا مزید کہنا تھا کہ ’بعض لوگ بھی اس فلاحی کام میں اس کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ وہ روٹی کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق رقم فراہم کرتے ہیں تاکہ اس نیک عمل میں اپنا حصہ شامل کریں۔‘