Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دوا ساز کمپنیوں سے تحائف اور مفت سیمپل وصول نہ کریں‘

کمیٹی کا کہنا ہے کہ تحائف کی وصولی کے منفی اثرات ہوتے ہیں ( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ذہنی صحت کے قومی مرکز نے صحت اداروں اور صحت عملے کو ہدایت کی ہے کہ’ وہ دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے دیے جانے والے تحائف اور مفت سیمپل وصول نہ کریں‘۔
اخبار24 کے مطابق  قومی مرکز کی ضابطہ اخلاق کمیٹی نے بیان میں کہا کہ جائزوں میں یہ بات کہی گئی ہے کہ دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوں اور صحت عملے کے تعلقات کتنے ہی محدود کیوں نہ ہوں، تحائف کی وصولی کے منفی اثرات ہوتے ہیں۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ ’صحت عملے اور دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوں کے تعلقات کا  ایک منفی اثر یہ پڑتا ہے کہ مخصوص کمنیوں کی تیار کردہ دوائیں حد سے زیادہ تجویز کی جاتی ہیں‘۔
’عام طور پر یہ دوائیں مہنگی ہوتی ہیں۔ صحت عملہ ایسی نئی دوائیں مریضوں کو استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہیں جو ملک کے متعلقہ اداروں سے منظور شدہ بھی نہیں ہیں‘۔
قومی مرکز کی کمیٹی نے کہا ہے کہ ’صحت اہلکار دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوں سے کوئی تحفہ قبول نہ کریں اور اس حوالے سے پیشہ وارانہ ‌‎‍ ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے‘۔
’صحت عملے کو دوا ساز کمپنیوں کے فراہم کردہ دواوں کے سیمپل کلینکس میں لانے کی اجازت نہیں ہے‘۔
ضابطے کے مطابق قومی مرکز کی کمیٹی کی منظوری کے بغیر کسی  ہستپا ل کی فارمیسی نئی دوائیں متعارف نہیں کرا سکتیں۔

شیئر: