امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ایئرلائنز نے نیویارک اور دبئی کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کررہی ہے۔ 2016 سے یہ سروس معطل تھی۔
الامارات الیوم کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلائنز امریکہ کی وہ پہلی فضائی کمپنی ہے جو امریکہ سے دبئی کے لیے براہ راست پروازیں چلا رہی تھی۔
علاوہ ازیں یہ کمپنی مشرق وسطی کے دیگر ایئرپورٹس کے لیے بھی براہ راست پروازیں چلا رہی ہے۔
یونائیٹڈ ایئرلائنز اورامارات ایئر نے ایک تاریخی معاہدہ کیا جس کا اعلان 2022 میں کیا گیا تھا۔
اس کے تحت سروس کا دائرہ وسیع کرنے اور امریکہ کے اندر اور باہر سیکڑوں ایئرپورٹس کے لیے سفر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔