Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القیصومہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائی دبئی کی پہلی پرواز روانہ 

القیصومہ سے دبئی کے لیے ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں کمشنر حفر الباطن شہزادہ منصور بن محمد بن سعد  کی موجودگی میں بدھ کو القیصومہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی کے لیے فلائی دبئی کی پہلی براہ راست بین الاقوامی پرواز چلائی گئی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ منصور سعد نے اس موقع پر ایئرپورٹ کے آپریشنل انتظامات کا جائزہ لیا۔ القیصومہ سے دبئی کے لیے ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی۔ 
 اس موقع پر مطارات الدمام کمپنی، فلائی دبئی کے نمائندے اور شہری ہوابازی کے مختلف شعبوں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

ایئرپورٹ کا توسیعی منصوبہ مکمل ہوگیا تھا ،اس کا بھی افتتاح ہوا ہے( فوٹو: ایس پی اے)

مطارات الدمام کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینیئر محمد الحسنی نے القیصومہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائی دبئی کی پرواز کے حوالے سے  کہا کہ’ ایئرپورٹ کا توسیعی منصوبہ مکمل ہوگیا تھا اوراس کا بھی آج افتتاح ہوگیا ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’القیصومہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ 2022میں یہاں سے سفر کرنے والوں کی تعداد 223000 سے زیادہ رہی۔ 2021 کے مقابلے میں تقریبا بیس فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
 2022 کے دوران 2500 سے زیادہ پروازیں روانہ ہوئیں۔ 2021 کے مقابلے میں پروازوں کی تعداد 8 فیصد زیادہ رہی۔ آئندہ ایام میں بین الاقوامی اور ملکی پروازوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ 

شیئر: