بالی وُڈ کے اداکار اجے دیوگن کی نئی فلم ’بھولا‘ اپنی ریلیز کے پہلے دن ہی فلموں کی غیرقانونی سٹریمنگ ویب سائٹس پر لیک ہو گئی ہے۔
جمعرات کو انڈیا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی بھولا کو انٹرنیٹ پر غیرقانونی سٹریمنگ ویب سائٹس پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ویب سائٹ کُوئی مُوئی کے مطابق بھولا نہ صرف آن لائن لیک ہوگئی ہے بلکہ غیرقانونی طور پر ڈاؤن لوڈ کے لیے بھی دستیاب ہے۔
فلم ویب سائٹس کے ساتھ ساتھ ٹیلی گرام پر بھی لیک کر دی گئی ہے جس کے بعد اسے مختلف کوالٹی میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اجے دیوگن نے غیرقانونی طور پر فلم کو اپلوڈ کرنے والوں کو شیطان کہا ہے۔
بدھ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جب ایک صارف نے اُن سے ان لوگوں کے متعلق پوچھا جو فلم کو غیرقانونی طور پر لیک کرتے ہیں تو اس بارے میں اجے دیوگن نے کہا کہ ’پائریسی کرنے والے شیطان نہیں، ٹکٹ خرید کر فلم دیکھنے والے چٹان بنو۔‘
Piracy karne waale Shaitaan nahi, ticket khareed kar movie dekhne waale Chattaan bano! https://t.co/S1aV2DRmd4
— Ajay Devgn (@ajaydevgn) March 29, 2023