Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں2 غیرملکی گرفتار، 67 کلوچرس برآمد

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے(فوٹو، ایس پی اے)
مشرقی ریجن میں کوسٹ گارڈز نے چرس اسمگل کرنے کے الزام میں دوافراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان غیرملکی جو سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق مشرقی ریجن میں کوسٹ گارڈز کی ٹیمیں مختلف علاقوں کے گشت پرتھیں کہ انہیں دوافراد مشکوک حالت میں دکھائی دیئے۔
کوسٹ گارڈ نے مشکوک افراد کو گرفتار کیا جب ان کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے مختلف خانوں میں چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی جو 67 کلوگرام تھی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف دراندازی اورمنشیات اسمگل کرنے کی مقدمہ درج کرے انہیں پراسیکیوشن کے ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا ہے جہاں سے ان پرمقدمہ قائم کرنے کے بعد کیس کرمنل کورٹ کو بھیجاجائےگا۔

شیئر: