سعودی عرب میں ریاض پولیس نے فرضی عمرہ پیکیج کی مارکیٹنگ کرنے والے 8 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ امن عامہ نے اتوار کو بیان میں کہا کہ ’اقامہ اور روزگار قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 8 انڈین کمپوزنگ اینڈ پرنٹنگ کی چار ایجنسیوں میں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے‘۔
امن عامہ نے بیان میں کہا کہ’ تمام افراد کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے‘۔