Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میں اتنا اچھا نہیں‘، انڈیا کی مدراس یونیورسٹی کے طالبعلم کی خودکشی

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبعلم کا بہترین تعلیمی ریکارڈ تھا۔ (فوٹو: آئی آئی ٹی)
انڈیا کے شہر مدراس میں انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایک اور طالبعلم نے خودکشی کر لی ہے۔ رواں برس اس ادارے میں خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ 32 برس کے طالبعلم کا تعلق مغربی بنگال سے تھا اور وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کا طالبعلم تھا۔
پولیس کے مطابق خودکشی کرنے سے پہلے پی ایچ ڈی سکالر نے واٹس ایپ سٹیٹس دیا جس میں لکھا تھا کہ ’سوری، میں اتنا اچھا نہیں۔‘
پولیس کے مطابق ’سٹیٹس دیکھنے کے بعد دوست ان کے گھر پہنچے اور سچن کو لٹکا ہوا پایا۔ ایمبولینس کو بلایا گیا اور معائنے کے بعد اس کو مردہ قرار دے دیا گیا۔‘
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریسرچ کے طالبعلم کا بہترین تعلیمی ریکارڈ تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کو میکینکل انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم کے انتقال پر سخت افسوس ہے۔ اُن کا جانا ریسرچ کمیونٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
ادارے نے درخواست کی ہے کہ اس مشکل وقت میں طالبعلم کے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔
رواں برس کے آغاز میں بی ٹیک کے تیسرے سال کے ایک طالبعلم اور ایک پی ایچ ڈی سکالر نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے چینئی کیمپس میں خودکشی کی تھی۔

شیئر: