نئی دہلی.. قومی دارالحکومت کے پنجابی باغ علاقے میں کار فلائی اوور سے نیچے جا گری ۔ اس میں سوار 3 طلبہ ہلاک ہوگئے۔ 4 طلبہ کو انتہائی نازک حالت میں گنگا رام اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کردیاگیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق چاروں زخمی طلبہ کی حالت نازک ہے ۔ حادثہ پیر کو اس وقت ہوا جب ایک کار میں سوار دہلی انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل اسٹیڈیز کے طلبہ امتحان دینے کیلئے نریلا کے ایک کالج جارہے تھے۔ پولیس کے مطابق کار انتہائی تیز رفتاری سے چلائی جارہی تھی ۔ ابتدائی تفتیش سے یہ واضح ہوگیا کہ کار ڈرائیور جو خود بھی طالب علم تھا ، کار پر قابو نہ رکھ سکا ۔کار فلائی اوور سے نیچے جا گری۔ ایک طالب علم فلائی اوور کی ریلنگ میں پھنس گیا ۔