مکہ اور مدینہ کی پارکنگ لاٹس میں افطار پیکٹس کی تقسیم
مکہ اور مدینہ کی پارکنگ لاٹس میں افطار پیکٹس کی تقسیم
پیر 3 اپریل 2023 21:51
اذان سے ایک گھنٹے قبل افطار پیکٹ کی تقسیم شروع کی جاتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی فلاحی انجمن ’ھدیہ الحاج و المعتمر‘ نے کہا ہے کہ ’روزانہ کی بنیاد پر الکعکیہ، العابدیہ، الجعرانہ، الزایدی، مدینہ روڈ کلو 40 کی پارکنگ لاٹس میں 5 ہزار افطار پیکٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فلاحی انجمن کے ماتحت فلاحی پروگراموں کے ادارے کے انچارج علاالقباص نے کہا کہ ’عمرے یا مسجد نبوی کی زیارت کے بعد اپنے شہروں، قصبوں اور بستیوں کو واپس جانے والے عمرہ زائرین اور نمازیوں کو اذان سے ایک گھنٹے قبل افطار پیکٹ کی تقسیم شروع کی جاتی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اس پروگررام کا مقصد یہ ہے کہ افطار کے وقت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے روانہ ہونے والوں کو افطار کے حوالے کوئی پریشانی نہ ہو۔ افطار پیکٹ سات اشیا پر مشتمل ہوتا ہے‘۔
فلاحی انجمن ’ھدیہ الحاج و المعتمر‘ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر روزانہ کی بنیاد پر 4900 افطار پیکٹ تقسیم کررہی ہے۔