Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 رمضان کے پہلے عشرے میں دس ملین زائرین کی مسجد نبوی آمد

پہلے عشرے میں زائرین کی تعداد غیرمعمولی رہی ہے (فوٹو: ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں رمضان کے پہلے عشرے میں دس ملین سے زیادہ  زائرین مسجد نبوی آئے ہیں۔ 
 سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق زائرین کے تحفظ اور آرام کو یقینی بنانے کے لیے مسجد نبوی، اس کے صحن اور دستیاب سہولتوں کو مسلسل صاف کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ  گزشتہ دوبرسوں سے کورونا وائرس کے باعث رمضان میں عمرہ محدود عمرہ پروگرام پرعمل جاری تھا تاہم اس سال مکمل گنجائش کے بعد دنیا بھرسے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین ارض مقدس پہنچ رہے ہیں۔ 
اس سال رمضان کے پہلے عشرے میں زائرین کی تعداد غیرمعمولی رہی ہے۔ زائرین میں مملکت کے مختلف شہروں اوربیرون ملک سے آنے والے شامل ہیں۔ 

شیئر: