Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈاکٹر نے کینیڈین معمر خانون کی بینائی بحال کردی

قرنیہ کے کامیاب آپریشن سے بینائی پوری طرح سے واپس آگئی ( فوٹو: العربیہ)
کینیڈا میں زیر تعلیم سعودی ڈاکٹر نے کینیڈا کی معمر خاتون کے قرنیہ کی کامیاب پیوند کاری کرکے بینائی بحال کردی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی ڈاکٹر بدر القحطانی نے بتایا کہ کینیڈا کی 70 سالہ خاتون اوٹاوہ ایجوکیشن ہسپتال میں زیر علاج تھی۔ کئی سال  قبل قرنیہ میں شدید سوزش کے باعث بینائی چلی گئی تھی۔ 
سعودی ڈاکٹر نے کہا کہ معمر خاتون چند ماہ قبل ہسپتال سے رجوع کیا اسے آنکھ میں سوزش کی شکایت تھی جس سے اس کی دوسری آنکھ کی بینائی چلی گئی۔ 
بدر القحطانی نے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ کی ٹیم نے معمر خاتون کی آنکھ کا معائنہ کیا۔ علاج کی ذمہ داری مجھے دی گئی۔ قرنیہ کی پیوند کاری میں سپیشلائزیشن ہے۔
معائنے کے بعد قرینہ کی پیوند کاری کا فیصلہ کیا ، کامیاب آپریشن سے معمر خاتون کی بینائی پوری طرح سے واپس آگئی۔
کینیڈا میں سعودی اتاشی محمد الجبرین نے بدر القحطانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اقدام سے وطن کا سر بلند ہوا ہے۔
اوٹاوہ ہسپتال کی انتظامیہ اور مریضہ کے رشتہ داروں نے بھی سعودی ڈاکٹر القحطانی کے لیے ممنونیت کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا صارفین بھی سعودی ڈاکٹر کی ستائش کر رہے ہیں۔

 

شیئر: