Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں سعودی ڈاکٹروں کے لیے 300 فیلو شپ

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ٹریننگ پروگرام آئندہ سال اپریل میں شروع ہوگا( فائل فوٹو عرب نیوز۹
سعودی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ ’برطانیہ میں سعودی ڈاکٹروں کو مختلف شعبوں میں سپیشلائزیشن کرانے کے لیے 300 فیلو شپ دی جائیں گی‘۔
وزات تعلیم کے بیان میں کہا گیا کہ ’یہ پروگرام سعودی برطانوی انٹرنیشنل میڈیکل ٹریننگ سکیم کا حصہ ہے جو ہیلتھ ایجوکیشن انگلینڈ اور یونیورسٹی ہاسپٹلز برمنگھم کے تعاون سے کیا جا رہا ہے‘۔
وزارت تعلیم نے فیلو شپ میں دلچسپی رکھنے و الے سعودی ڈاکٹروں سےکہا ہے کہ ’وہ پیر 12 دسمبر سے وزات کی ویب سائٹ پر دیے گئے لنک پر درخواست دے سکتے ہیں‘۔
وزارت نے کہا کہ’ ٹریننگ پروگرام آئندہ سال اپریل میں شروع ہوگا۔ فیلو شپ میڈیسن کے مختلف شعبوں میں سپیشلائزیشن کے لیے مقرر کی گئی ہیں‘۔

شیئر: