پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر داخلہ کا بیان خطرناک رجحانات کو فروغ دے گا۔
بدھ کو ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب میں ترجمان دفتر خارجہ نے برطانوی وزیر داخلہ کے پاکستانی مردوں سے متعلق بیان پر اظہار تشویش کیا۔
ترجمان نے ردعمل میں کہا کہ پاکستان جمہوری اقدار پر یقین رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
2030ء تک صنفی مساوات کے ہدف کا حصول مشکلNode ID: 205171
-
پاکستانی مردوں پر جنسی استحصال کا الزام، برطانوی وزیر پر تنقیدNode ID: 755771
خیال رہے کہ منگل کو برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین کا ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے برطانوی پاکستانی مردوں پر جنسی استحصال میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔
’سکائی نیوز‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سنیچر کو سویلا بریورمین کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ایک پریکٹس دیکھی ہے جہاں کمزور سفید فام انگریز لڑکیاں جو کبھی بہبود کے مراکز میں ہوتی ہیں یا جو کبھی مشکل حالات میں ہوتی ہیں انہیں برطانوی پاکستانی مردوں کے گروہوں کی جانب سے نشے کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ریپ کیا جاتا ہے اور نقصان پہنچایا جاتا ہے۔‘
برطانوی وزیر داخلہ نے یہ بیان ایک انٹرویو کے دوران دیا جس میں بچوں کے جنسی استحصال کو روکنے سے متعلق منصوبوں پر ان سے سوالات پوچھے جا رہے تھے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی مردوں کے ’ثقافتی اقدار برطانوی اقدار سے متصادم‘ ہیں۔
In using such inflammatory language, @SuellaBraverman is seemingly attempting to initiate a race war. It is fact that most grooming gangs are comprised of white males but, when confronted by this, Braverman continues to repeatedly demonise non-white men; specifically Pakistanis. pic.twitter.com/fbcQvm0CiI
— Red Collective (@RedCollectiveUK) April 2, 2023