Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان اور عسیر میں منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام، 591 سمگلر گرفتار 

سمگلروں کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی سیکیورٹی دستوں نے جازان اور عسیر ریجنوں میں منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کے ماتحت سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ ’جازان اور عسیر ریجنوں میں سیکیورٹی دستوں نے 19دسمبر 2022 سے 26 مارچ  2023 کے دوران سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔


19دسمبر سے 26 مارچ  2023 کے دوران سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں( فوٹو: ایس پی اے)

’کارروائیوں کے دوران 22.7 ٹن قات، 264 کلو گرام حشیش اور 4 لاکھ 73 ہزار 799 ممنوعہ گولیاں ضبط کرکے 591 سمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ’ ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ضبط شدہ نشہ آوراشیا سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا‘۔ 

شیئر: