Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تصویر ایڈٹ کرنے کی فرمائش نے خاتون کو ’جنت میں‘ پہنچا دیا

شویتا کُکریجہ نے ٹوئٹر صارفین سے تصویر ایڈٹ کرنے کی فرمائش کی تھی۔ (تصویر: شویتا کُکریجہ/ٹوئٹر)
سوشل میڈیا پر اکثر لوگ دیگر صارفین سے مختلف کاموں کے لیے مدد مانگتے ہوئے نظر آتے ہیں اور ان میں سے کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی تصاویر ایڈٹ کروانے کے لیے بھی ٹوئٹر کا رُخ کر لیتے ہیں۔
یہ تصاویر اکثر ایڈٹ ہونے کے ساتھ ساتھ میمز کی شکل بھی اختیار کر جاتی ہیں اور انٹرنیٹ پر وائرل ہو جاتی ہیں۔
ایسا ہی کچھ بدھ کو نظر میں آیا جب انڈیا میں رہنے والی شویتا کُکریجا نے ٹوئٹر پر نئی دہلی کی خان مارکیٹ میں لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور دیگر صارفین سے کہا کہ ’کوئی ان لڑکوں کو بیک گراؤنڈ سے ہٹا دے گا؟‘
اشیش قدم نے ان دو لڑکوں کی جگہ مشہور وائرل میم چسپاں کر دی جس میں ایک لڑکا اپنے ساتھ جانے والی لڑکی کے بجائے شویتا کو دیکھ رہا ہے۔

وِشال نے تصویر کے بیک گراؤنڈ کو بالکل ہی ہٹا دیا اور اسے ہالی وُڈ کی فلموں کی طرح رِنگ آف فائر میں تبدیل کر دیا۔

رُوپیش نے شویتا کی تصویر میں انڈین وزیراعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیا ناتھ کو شامل کر دیا۔

ٹوئٹر ہینڈل سر بوئس نے نئی دہلی کی خان مارکیٹ میں چلتی شویتا کو جنت میں پہنچا دیا۔

سانز نے تصویر شیئر کی جس میں شویتا 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ویلکم‘ میں اداکار نانا پاٹیکر سے آلو اور پیاز خرید رہی ہیں۔

شیئر: