Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اسے کھیلنے دیں پلیز‘، اروشی کی نسیم شاہ کو مبارکباد پر میمز کی بھرمار

اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کو سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے پر مبارک باد دی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر، نسیم شاہ)
بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے پر مبارک باد کیا دی کہ لگتا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین بس اسی کا انتظار کر رہے تھے۔
ایک جواب تو وہ تھا جو نسیم شاہ نے روشی روٹیلا کو ’تھینک یو‘ کے الفاظ میں دیا مگر اس وقت سوشل میڈیا پر تبصروں کا ایک ایسا سلسلہ چل رہا ہے کہ سکرول ڈاؤن کرتے ہوئے ہونٹوں پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے۔
دلچسپ تبصروں اور میمز اور پھر ان کے نیچے دلچسپ کمنٹس نے سماں باندھ دیا ہے۔
بدھ کو بولر نسیم شاہ 20 سال کے ہوئے جس پر انہیں مبارک بادیں دینے کا سلسلہ جاری تھا تاہم انڈین اداکارہ کی انٹری نے ہلچل پیدا کر دی۔
نسیم شاہ نے جواب میں اروشی روٹیلا کا شکریہ ادا کیا۔
مگر یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ طویل ہوتا چلا گیا اور میمز تک پہنچا۔

ملکہ سیرت نے انڈین کامیڈین راجپال یادو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھائی تو کس خوشی میں مزے لے رہا ہے؟‘
نان خطائی ہینڈل کی جانب سے کی بھیجی جانے والی میم میں اس سے بھی کچھ بڑھ کر صورت حال دکھائی دی۔

انہوں نے چند ایسے افراد کی تصویر شیئر کی جو ہاتھ جوڑ کر رو رہے تھے اور ساتھ لکھا گیا کہ ’اروشی جی براہ مہربانی ان کو اکیلا چھوڑ دیں۔‘
نصیر الدین عباسی بھی پیچھے نہیں رہے اور ایک ایڈٹ شدہ ایسی تصویر لگائی جس میں سرفراز احمد، نسیم شاہ اور اروشی روٹیلا دیکھے جا سکتے ہیں۔

تصویر میں سرفراز احمد ہاتھ جوڑ کر اداکارہ کو کچھ کہہ رہے جبکہ پس منظر میں نسیم شاہ بھی نظر آ رہے ہیں۔
ساتھ لکھا گیا ہے ’ہاتھ جوڑ کر گزارش ہے، نسیم کو پی ایس ایل پر فوکس کرنے دو۔‘
پریشیس آربی نے انڈین فلم کے ایک ایسے مںظر کی تصویر لگائی جس سے نفی کا تاثر ملتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’ابا نہیں مانے گا۔‘

ارن نے نسیم شاہ کی ایسی تصویر لگائی جس میں وہ سخت غصے میں دکھائی دے رہے ہیں انہوں نے ایک لحاظ سے صارفین کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ نسیم شاہ نے اروشی روٹیلا کو زیادہ لفٹ نہیں کرائی۔

 

شیئر: