Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاربن کے اخراج کوکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، وزیر مواصلات

کاربن کے اخراج میں کمی کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر مواصلات و لاجسٹک خدمات انجینیئر صالح الجاسر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کاربن کے اخراج میں کمی اور ماحولیاتی سلامتی کے لیے کوشاں ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق الجاسر نے کہا کہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے 2021 کے وسط میں کاربن کے اخراج میں کمی اور ٹرانسپورٹ نیز لاجسٹک خدمات کی قومی حکمت عملی کے منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔
اس حوالے سے سعودی حکومت مذکورہ منصوبے کو نافذ کرنے کے لیے تیزی سے اقدامات کررہی ہے۔ شہری ہوا بازی، سمندری جہاز رانی اور بری ٹرانسپورٹ میں بڑی اوراہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔  
الجاسر نے مزید کہا کہ شہری ہوابازی کے شعبے میں 3 گنا، جہازرانی میں 4 گنا اور بری مواصلات میں 3 گنا تبدیلیاں کی جا چکی ہیں۔
اسی کے ساتھ کاربن کے  اخراج میں 25 فیصد تک کمی کا ہدف پورا کیا جارہا ہے۔ یہ ہدف اسی وقت حاصل ہوگا جب جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔ 

شیئر: