لندن .... ملک میں پھول پودوں کی حفاظت کیلئے جوخاص قسم کی ایسی زہریلی کرم کش دوائیں استعمال کی جارہی ہیں ان میں بھی موجود کیمیکلز کو اب خطرناک قرار دیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان کرم کش ادویہ کی و جہ سے نایاب اور نادر نسل کی شہد کی مکھیوں کو سخت خطرات لاحق ہیں جبکہ یہ مکھیاں پہلے ہی کمیاب سے کمیاب تر ہوتی جارہی ہیں۔ واضح ہو کہ محکمہ باغبانی کے ماہرین نے ایسی کرم کش ادویہ کے بارے میں کہا کہ ان میں 70فیصد دوائیں اچھی ہیں مگر شہد کی مکھیوں وغیرہ کی جان انکی وجہ سے خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ایسی بیشتر کرم کش دوائیں بالعموم باغات، پھول پودے فروخت کرنے والے مراکز او رسپر مارکیٹ میں فروخت کی جاتی ہیں جن پر حفاظتی نکتہ نظر سے خاص قسم کا کیمیکل لگادیا جاتا ہے اور یہی کیمیکل مکھیوں کیلئے جان لیوا ہے۔سسکس میں اس حوالے سے جن29پودوں کا جائزہ لیا گیا ان میں سے 27میں ایسی زہریلی قسم کی اشیاءموجود تھیں جن سے شہد کی مکھیوں کو نقصان ہوسکتا ہے اور پودوں کی تباہی ممکن ہے۔