القویعیہ کمشنری میں ایک کلومیٹر طویل افطاردسترخوان
القویعیہ کمشنری میں ایک کلومیٹر طویل افطاردسترخوان
جمعہ 7 اپریل 2023 17:18
افطاری دسترخوان کا سلسلہ گزشتہ 5 برسوں سے جاری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
القویعیہ کمشنری میں اجتماعی افطاری کاسلسلہ گزشتہ 5 برس سے جاری ہے۔ امسال بھی گورنریٹ اورعلاقے کی بلدیہ کے تعاون سے ایک کلومیٹرطویل افطاردسترخوان کا اہتمام کیا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق اجتماعی افطاردسترخوان میں القویعیہ گورنریٹ کے سیکریٹری عزام بن عبدالرحمان المقرن نے بھی شرکت کی۔
افطاری دسترخوان پربیشتراشیا گھروں کی بنی ہوئی تھیں(فوٹو، ٹوئٹر)
القویعیہ کمشنری کےشاہ عبداللہ پارک میں اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا۔ یہ پارک جدہ ، مکہ ہائی وے کے قریب ہی ہے جس کی وجہ سے افطاری دسترخوان پربڑی تعداد میں ہائی وے سے گزرنے والے مسافر بھی موجودتھے۔
افطاری کے انتظامات مشترکہ طورپرکیے گئے تھے جس میں اہلیان القویعیہ نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ۔ افطاری دسترخوان پرانواع واقسام کی اشیا موجود تھیں جن میں بیشترچیزیں گھروں میں تیارکردہ تھیں۔