Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی دہلی میں شاہ سلمان افطارمنصوبہ جاری 

منصوبے کے تحت یومیہ ایک ہزارافراد کوافطارکرایاجارہاہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کی جانب سے ابو الکلام آزاد اسلامی آگہی سینٹر کے ماتحت ابوبکر الصدیق جامع مسجد میں خادم  حرمین شریفین افطار پروگرام نافذ کرا رہی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ جامع مسجدنئی دہلی کے مرکز میں واقع ہے۔ یہاں روزانہ ایک ہزار سے زیادہ روزہ داروں کو افطار کرایا جارہا ہے۔  
ماہ مبارک کے دوران 30 ہزار سے زیادہ افراد کو روزہ افطار کرایا جائے گا اس کےلیے تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
ابوالکلام آزاد اسلامی آگہی سینٹر کے سربراہ شیخ محمد عبدالحمید رحمانی نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین افطار پروگرام سعودی عرب کی اسلامی خدمات کے زریں سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ہر سال رمضان میں اس کا اہتمام کیا  جاتا ہے اس پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شکریہ کے مستحق ہیں۔ 

شیئر: