Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: فلائٹ کے دوران جہاز کا ہنگامی دروازہ کھولنے کی کوشش پر مسافر گرفتار

’انڈیگو‘ ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمعے کو پیش آیا تھا۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
انڈیا کی ریاست کرناٹک کے شہر بینگلور میں 40 سالہ شخص کے خلاف نشے کے حالت میں ہوائی جہاز کا ایمرجنسی گیٹ کھولنے کی کوشش کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق 40 سالہ شخص پراتیک نے ’انڈیگو‘ ایئرلائن کی نئی دہلی سے بنگلور جانے والی پرواز کے اڑان بھرنے کے بعد نشے کی حالت میں جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔
’انڈیگو‘ ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمعے کو پیش آیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’فلائٹ 6 ای 308 دہلی سے بینگلور کی طرف گامزن تھی جب ایک مسافر نے نشے کی حالت میں ایمرجنسی ایگزٹ کھولنے کی کوشش کی۔‘
ایئرلائن کے مطابق ’جہاز کے عملے میں سے ایک شخص نے مسافر کو دروازہ کھولنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا تو جہاز کے کپتان کو مطلع کیا اور کپتان نے مسافر کو فوراً خبردار کردیا۔‘
جہاز کے بینگلور پہنچنے کے بعد نشے میں دُھت مسافر کو ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کیا گیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ پہلے واقعہ نہیں جب دوران پرواز کسی مسافر نے ایمرجنسی ایگزٹ کھولنے کی کوشش کی ہو۔ اس سے قبل ’انڈیگو‘ کی ممبئی جانے والی فلائٹ میں بھی ایک شخص نے ایمرجنسی ایگزٹ کھولنے کی کوشش کی تھی۔

شیئر: