Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونس اور مصباح کو پاکبانوں کا خراج تحسین

 حکومت پاکستان کو چاہئے کہ دونوں عظیم کھلاڑیوں کی خدمات کو اعلیٰ اعزاز سے نوازے
ریاض (ذکااللہ محسن) پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز کرکٹرز یونس خان اور کپتان مصباح الحق کی ریٹائر منٹ کے حوالے شائقین کرکٹ کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور انہیں پاکستان کا ہیرو قرار دیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر ڈاکٹر سعید احمد وینس کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے پاکستانی کرکٹ کو بام عروج تک پہنچایا ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بے شمار کامیابیاں اور ریکارڈ بنائے ہیں۔یونس خان کی کارکردگی بھی ہمیشہ متاثرکن رہی جس پر وہ دونوں کھلاڑیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ چوہدری سجاد احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی یہ خوش قسمتی رہی کہ اس کو مصباح الحق اور یونس خان جیسے عظیم کھلاڑی میسر رہے۔ ان کی قیادت میں جونیئر کھلاڑیوں نے بھی خوب تربیت حاصل کی ۔مصباح الحق نے ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچا کر نئی تاریخ رقم کر دی جس پر پوری قوم ان کو اپنا ہیرو تصور کرتی ہے۔ملک محمود احمد کا کہنا تھا کہ دونوں عظیم کھلاڑیوں کی خدمات کے اعزاز میں حکومت پاکستان کو چاہئے کہ ان کو اعلیٰ اعزازات سے نوازاے تاکہ ہمارے ملک میں ہیروز کی بڑے پیمانے پر حوصلہ افزائی کی روایت قائم ہوسکے۔چوہدری نصیر احمد کا کہنا تھا کہ مصباح الحق دنیا کا کامیاب ترین کپتان اور یونس خان ایک شاندار بلے باز کے طور پر ہمیشہ نمایاں رہیں گے۔ان کی خواہش ہے کہ وہ کرکٹ بورڈ سے منسلک ہو کر ڈومیسٹک کرکٹ میں نئے ٹیلنٹ کو اوپر لانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ایک بار پھر سے پاکستان ورلڈ کپ جیت سکے۔

شیئر: