Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے اطراف پارکنگ لاٹس کی نگرانی کے لیے ڈرون کا استعمال

پارکنگ کے انتظامات ادارہ امن عامہ کی جانب سے کیے جاتے ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں ادارہ امن عامہ کی جانب سے رمضان کے دوران مملکت کے مختلف شہروں سے مکہ مکرمہ آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے خدمات انجام دی جارہی ہیں۔ 
مملکت کے مختلف شہروں سے عمرہ کےلیے آنے والے زائرین کےلیے مکہ مکرمہ شہر سے باہر چاروں سمتوں میں وسیع وعریض پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق پارکنگ سے شٹل بس سروس کے ذریعے زائرین عمرہ ادا کرنے مسجد الحرام جاتے ہیں۔ مکہ شہر سے باہر بنائی گئی پارکنگ کے جملہ انتظامات ادارہ امن عامہ کی جانب سے کیے جاتے ہیں۔ 
دوسرے شہروں سے آنے والے عمرہ زائرئن کی گاڑیوں کومنظم انداز میں پارک کرانے کا مقصد پارکنگ لاٹس کومنظم رکھنا ہے تاکہ لوگ غیرمناسب طریقے سے کارپارک نہ کریں جس سے دوسری گاڑیوں کا راستہ بند ہوجائے۔ 
پارکنگ لاٹس کومنظم رکھنے کےلیے ادارہ امن عامہ کے اہلکارڈرون کیمروں کا استعمال کررہے ہیں تاکہ کسی بھی خلاف ورزی کا فوری طورپرسد باب کیا جاسکے۔ 
واضح رہے ہربرس رمضان میں عمرہ ادا کرنے کے لیےدیگرشہروں سے مکہ مکرمہ آنے والوں کو اپنی گاڑی کے ساتھ مکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی جس کا مقصد مکہ مکرمہ میں ٹریفک ازدحام پرقابو پانا ہے۔ 
زائرین کو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرکے بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ جاتے ہیں۔ پارکنگ لاٹس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی ادارہ امن عامہ کی ہوتی ہے۔  
پارکنگ میں داخل ہونے والی گاڑی کوٹوکن جاری کیاجاتا ہے جس کی کوئی فیس نہیں ہوتی۔ واپسی پر ٹوکن ادارہ امن عامہ کے اہلکارکے حوالے کیاجانا ضروری ہے۔ جس کا مقصد گاڑی کی حفاظت کویقینی بنانا ہے۔  

شیئر: