Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ اور النماص میں برفباری، پہاڑ اور سڑکیں برف سے ڈھک گئیں

باحہ میونسپلٹی کی ایمرجنسی ٹیموں نے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کے باحہ ریجن اور عیسر ریجن کی المناص کشمنری میں پیر کو بارش، ژالہ باری اور برفباری کی اطلاعات ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے، العربیہ کے مطابق باحہ میں پیر کو دن کے وقت پہلی بار برفباری ہوئی۔ پہاڑ اور راستے برف سے ڈھک گئے۔
باحہ میونسپلٹی کی ایمرجنسی ٹیموں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر سڑکوں اور شاہراہوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا۔ 

سعودی فوٹو گرافر  نے برفباری کے بعد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں (فوٹو العربیہ)

باحہ ریجن کے پہاڑی علاقے اور اس کے تفریحی مقامات پر برفباری کے بعد ہر طرف برف کی سفید تہہ جمی ہوئی ہے۔
جنوبی سعودی عرب کی النماص کمشنری کے مشرقی قریے کے پہاڑوں اور وادیوں میں برفباری سے پورے علاقے نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔
فوٹو گرافر علی الکنانی نے برفباری کے بعد النماص کے  قدرتی مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

 باحہ میں پیر کو دن کے وقت پہلی بار برفباری ہوئی ہے( فوٹو: العربیہ)

النماص عسیر ریجن کے شمال میں واقع ہے۔ یہ حجاز کے کوہستانی سلسلے سے جڑا ہوا ہے۔ یہاں گھنے سبزہ زار ہیں۔
گرمی کے دنوں میں موسم معتدل رہتا ہے۔ درجہ حرارت عام دنوں میں 35 سینٹی گریڈ تک رہتا ہے۔ یہ سطح سمندر سے 2500 میٹر سے کہیں زیادہ بلندی پر واقع ہے۔
موسم سرما میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کو چھو لیتا ہے۔ سال کے بیشتر ایام میں مکمل یا جزوی طور پر دھند چھائی رہتی ہے۔

شیئر: