مسجد الحرام میں برفباری کی حقیقت کیا ہے؟، سعودی عرب میں بارش اور ساحلی علاقوں کی اصلاح و مرمت سمیت گزشتہ ہفتہ کی ویڈیوز
مسجد الحرام میں برف باری کے مناظر، گرم ہوا سے اڑنے والے غبارے اور مملکت کے ساحلی علاقوں کی بہتری سے متعلق ویڈیوز ہفتہ رفتہ کے دوران ناظرین کی توجہ کا مرکز رہیں۔
کیا واقعی مسجد الحرام میں برفباری ہوئی ہے؟
مسجد الحرام میں برفباری، حقیقت کیا ہے؟
مسجد نبوی میں بارش:
اتوار کو مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے کئی شہروں میں بارش ہوئی۔ دیکھیے مسجد نبوی کے مناظر
ابشر میں نئی سہولتیں کیا ہیں؟
وزارت داخلہ نے 350 سے زیادہ الیکٹرانک سہولتیں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو فراہم کی ہیں جن سے 26 ملین سے زیادہ افراد کو فائدہ ہو رہا ہے۔
سعودی عرب اور سپین کا تیار کردہ جنگی بحری جہاز الدرعیہ
سعودی عرب اور سپین کے اشتراک سے تیار ہونے والا جنگی بحری بیڑہ الدراعیہ جدہ پہنچ گیا۔ جدہ میں قائم کنگ فیصل نیول بیس پر الدرعیہ بحری جہاز کے پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
گرم ہوا کے غباروں کا فیسٹیول العلا میں جاری
العلا میں جاری فیسٹیول میں گرم ہوا کے غباروں سے العلا اور خیبر کے آثار قدیمہ اور نخلستان کا نظارہ کیا جا سکتا ہے ۔
ساحلی علاقوں کی اصلاح و مرمت کا کام جاری
جازان میونسپلٹی کی جانب سے ساحلی علاقوں کی اصلاح و مرمت کے علاوہ سڑکوں کی کارپیٹنگ کا کام جاری ہے ۔
بولیفارڈ ریاض سٹی میں دنیا کا سب سے بڑا میوزیک سٹوڈیو
موسم ریاض کے زون بولیفارڈ ریاض سٹی میں موسیقی سے منسلک دنیا کا سب سے بڑا میوزیک سٹوڈیو بنایا گیا ہے۔بولیفارڈ سٹی میں شرکت کرنے والے افراد میوزیک سٹوڈیو کا تجربہ حاصل کر رہے ہیں ۔
جدہ میں پاکستانی فنکاروں کا ’میوزک مستی‘ پروگرام
سعودی عرب میں نئے سال کی مناسبت سے میوزیک مستی کے عنوان سے موسیقی پروگرام منعقد کیا گیا ۔ پاکستان سے آئے ہوئے گلوکاروں سمیت مقامی گلوکار نے بھی خوب سُر بکھیرے۔
کنگ سعود شاہراہ کو ٹریفک کےلیے کھول دیا
مدینہ منورہ میونسپلٹی نے کنگ سعود شاہراہ کو ٹریفک کےلیے کھول دیا ہے جو السلام اور امام مسلم روڈ کو ملاتی ہے۔
جدہ میں بارش کے بعد کے مناظر
جدہ میں بارش کے بعد سڑکیں پانی سے بھر گیئں ۔
جیٹ سکی ٹورنامنٹ منعقد
جدہ میں سعودی واٹر سپورٹس اینڈ ڈائیونگ فیڈریشن کے تعاون سے جیٹ سکی چیمپیئن شپ منعقد کی گئی ۔ مردوں کے مقابلوں سمیت خواتین کے مقابلے بھی ہوئے ۔
سعودی عرب اور مشرق وسطی کی خبروں اور ویڈیوز سے باخبر رہنے کے لیے اردو نیوز کا فیس بک پیج لائک کریں۔