Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے مختلف علاقوں میں برفباری اورسرد ہوائیں

گردآلود ہوا کی وجہ سے حد نگاہ بھی متاثرہونے کا امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکزکا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں موسم غیرمعمولی رہے گا جبکہ بعض مقامات پرتیزاورگرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
سبق نیوز نے موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مدینہ منورہ ریجن میں آج بروزجمہ شام تک تیز اورگرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حدود شمالیہ کے مختلف علاقے جن میں طریف، العویقیلہ ، حزم الجلامید ، رفحا اورعرعر شامل ہیں میں برفانی ہوائیں چلیں گی جبکہ بلند مقامات پربرف باری کا بھی امکان ہے۔
الجوف ریجن میں برف باری کی وجہ سے بعض مقامات پرحد نگاہ بھی متاثر ہوگی۔ القریات ، دومہ الجندل ، سکاکا ، القریات اورطبرجل میں شام کے چھ بجے تک تیز اورگردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے الخرمہ ، المویہ ، تربہ اوررنیہ میں بھی تیز ہوائیں چلیں گی جن کا سلسلہ شام تک جاری رہے گا۔

شیئر: