سعودی عرب کے مدینہ منورہ ریجن کے الحناکیہ علاقے میں سیلابی ریلا اونٹوں سے لدے ایک ٹرک کو بہا لے گیا۔ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر القصیم ریجن کے مغربی علاقے العقلان کے قریب سیلابی پانی سے اونٹوں کے گزرنے کی وڈیو بھی وائرل ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تو سنا تھا کہ اونٹ ریگستان کو عبورکرنے کے عادی ہیں لیکن پہلی بار سیلابی ریلا عبور کرتے ہوئے پہلی باردیکھا ہے۔
القصیم میں بارش کے بعد پورا علاقہ زیرآب ہے۔ وادیاں دریاؤں میں تبدیل ہوچکی ہیں اور گھاٹیاں پانی سے بھر گئی ہیں۔