پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی20 میچ میں باآسانی 88 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
جمعے کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 16 ویں اوور میں صرف 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
مزید پڑھیں
-
افواہوں کی فکر نہیں، میرا کام ہے کرکٹ کھیلنا: بابر اعظمNode ID: 758146
مارک چیپ مین نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے۔ اوپنر ٹام لیتھم 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ کیوی ٹیم کے سات کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
عماد وسیم نے دو، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستانی ٹیم 20 ویں اوور میں 182 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ فخز زمان اور صائم ایوب 47، 47 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا اور 14 کے مجموعی سکور پر رضوان ایڈم ملنے کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ بابر کو بھی ایڈم ملنے نے بولڈ کیا وہ صرف نو رنز بنا سکے۔
ابتدائی دو وکٹیں کے گرنے کے بعد فخر زمان اور صائم ایوب نے میدان سنبھالا اور چھکوں چوکوں کی برسات کر دی۔ ایک وقت میں گرین شرٹس 10 رنز فی اوور کی اوسط سے رنز بنا رہی تھی اور یوں لگ رہا تھا کہ پاکستان باآسانی 200 سے زائد رنز بنا لے گا، لیکن صائم ایوب رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 47 رنز بنائے۔ ان کی فخر زمان کے ساتھ 79 رنز کی شراکت داری بھی بنی۔
.@SaimAyub7 with some delightful strokes#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/qECBkIXFHH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 14, 2023
صائم ایوب کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کا مڈل آرڈر دباؤ میں نظر آیا اور اوپر نیچے تین وکتیں گر گئیں۔ میٹ ہنری نے پہلے شاداب خان اور اس سے اگلی ہی گیند پر صفر پر افتخار احمد کو آؤٹ کر کے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ رہی سہی کسر فخر زمان کے آؤٹ ہونے پر پوری ہو گئی جو 47 رنز بنا کر اش سوڈھی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
عماد وسیم اور فہیم اشرف نے سکور کو تھوڑا آگے بڑھایا لیکن عماد بھی جلد پویلین روانہ ہو گئے۔ انہوں نے 16 رنز بنائے۔ آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی تھے جن کا میٹ ہنری کی گیند پر باؤنڈری پر نہایت شاندار کیچ پکڑ لیا گیا۔ شاہین کو آؤٹ کر کے میٹ ہنری نے اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔ وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی20 میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے بولر ہیں۔
Shadab Khan
Iftikhar Ahmed
Shaheen AfridiA hat-trick for Matt Henry in the first T20I at the GSL. #PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/h6bZP6O1hM
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 14, 2023