Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی سیٹھی، دلجیت دوسانجھ کا امریکہ میں کنسرٹ، ’جنوبی ایشیا کی حکمرانی‘

دلجیت دوسانجھ نے فیسٹیول میں کالا کڑتا، دھوتی اور کالی پگڑی پہن کر پرفارم کیا۔ (فوٹو: جی کیو انڈیا)
امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں کوچیلا ویلی میوزک اور آرٹس فیسٹیول جاری ہے جہاں دنیا بھرکے مشہور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
کوچیلا ویلی میوزک اور آرٹس فیسٹیول ہر سال اپریل میں دو مرتبہ دو ویک اینڈز پر منعقد ہوتا ہے۔
رواں برس اس ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اِس میں پہلی مرتبہ جنوبی ایشیا کے فنکار بھی پرفارم کر رہے ہیں۔
پاکستان سے گلوکار اور کمپوزر علی سیٹھی اور انڈیا سے پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
گزشتہ برس علی سیٹھی کے لیے کامیابی سے بھرپور رہا ہے۔ اُن کا کوک سٹوڈیو کا گانا ’پسوڑی‘ گزشتہ سال کا بلاک بسٹر گانا تھا جس نے پاکستان اور انڈیا سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا دی تھی۔
یہ 2022 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والا گانا تھا۔
دوسری جانب دلجیت دوسانجھ کینیڈا سمیت امریکہ کے پنجابی تارکین وطن میں بے حد مقبول ہیں۔
کوچیلا ویلی میوزک میں دلجیت دوسانجھ اور علی سیٹھی کے علاوہ برنا بوائے، کیلی اوچس، بیکی جی، بلیک پنک اور بلونڈی سمیت کئی نامور فنکار شامل ہیں۔
پنجابی سپر سٹار دلجیت نے فیسٹیول میں کالا کڑتا، دھوتی اور کالی پگڑی پہن کر پرفارم کیا۔
علی سیٹھی اور دلجیت دوسانجھ کی کوچیلا ویلی میوزک اور آرٹس فیسٹیول میں شرکت کی خبر پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
کمال پنیسر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں کوچیلا 2023 کے لیے برصغیر میں علی سیٹھی اور دلجیت دوسانجھ سے زیادہ کسی کو زیادہ بہتر نہیں سمجھتا۔ نہ صرف وہ عظیم سنگرز ہیں بلکہ ان کے فیشن کی چوائس بھی شاندار ہے۔ علی سیٹھی کافی وضع دار ہیں جبکہ دلجیت کی ہاہپ بادشاہوں جیسی ہے۔‘
انجلی نے ایک ٹویٹ میں کہا ’دلجیت دوسانجھ اور علی سیٹھی نے کوچیلا پر پرفارم کیا ہے۔ کیا یہ جنوبی ایشیا کی دنیا پر حکومت کا سال ہے؟‘
جُون بَرِس نے تبصرہ کیا کہ ’دلجیت دوسانجھ کا لانگ ورژن دیکھا ہے اور اوہ میرے خدا وہ شاندار تھا۔ اب پتا چلا ہے کہ کل علی سیٹھی پرفارم کریں گے۔‘
عنیق خان اس بارے میں لکھتے ہیں کہ ’ایک ہی مرتبہ میں دلجیت دوسانجھ، جوئے کروکس، جائے پاؤل، جائے وولف ایکس اور علی سیٹھی، او بھائی۔‘

شیئر: