Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کی ابراہیم الخلیل سٹریٹ عمرہ زائرین میں کیوں مقبول ہے؟ 

مختلف اشیا کی دکانیں اور تجارتی مراکز بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین میں مکہ کی ابراہیم الخلیل سٹریٹ کے تجارتی مراکز مقبول ہیں۔ زائرین یادگاری تحائف خرید رہے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق ابراہیم الخلیل سٹریٹ پر مختلف اشیا کی دکانیں اور تجارتی مراکز بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
 یہاں قرآن کریم کے مختلف سائز کے نسخے، کیسٹس، ملبوسات، زیورات اور دیگر اسلامی تحائف آسانی سے مل جاتے ہیں۔ 
ابراہیم الخلیل سٹریٹ پر تجارتی مراکز کے علاوہ ہوٹل، فرنشڈ اپارٹمنٹس، پولی کلینکس، طبعی علاج کے مراکز، قہوہ خانے، ریستوران اور منی ایکسچینج ایجنسیاں بھی بڑی تعداد میں ہیں۔
عمرہ زائرین یہاں اپنی ضرورت کی اشیا اور تحائف آسانی سے حاصل کر لیتے ہیں۔ 
ابراہیم الخلیل سٹریٹ کے تجارتی مراکز میں موجود عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ ’زندگی بھر عمرے کا خواب دیکھ رہے تھے جو پورا ہو گیا۔ اب وہ اپنے رشتہ داروں اور دوست احباب کے لیے تحائف خرید رہے ہیں۔ حرمین شریفین سے خریدی ہوئی اشیا کو پسند کیا جاتا ہے۔‘
ایک عمرہ زائر نے بتایا کہ ’اس نے رہائش کا انتخاب ابراہیم الخلیل سٹریٹ کے قریبی علاقے میں کیا تاکہ خریداری میں آسانی ہو سکے۔‘

شیئر: