’عید الفطر کے بعد عمرہ پرمٹ جاری کرائے جا سکتے ہیں‘
جمعرات 13 اپریل 2023 6:39
نسک ایپ کے ذریعے شوال میں عمرہ پرمٹ کے اجرا کی سہولت دی گئی ہے ( فوٹو: ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’عید الفطر کے بعد شوال میں عمرہ پرمٹ جاری کرائے جا سکتے ہیں۔‘
سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ’ نسک ایپ کے ذریعے شوال کے عمرہ پرمٹ کے اجرا کی سہولت فراہم کردی گئی ہے‘۔
بیان کے مطابق ’جو لوگ شوال میں عمرہ کرنا چاہتے ہوں وہ پہلی فرصت میں بکنگ کراسکتے ہیں، آسانی سے پرمٹ مل جائے گا‘۔
یاد رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین رمضان المبارک کے دوران غیر معمولی تعداد میں پہنچے ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’وزٹ ویزا ہولڈرز کو حج کی اجازت نہیں ہے۔ ویزے کی انتہائی میعاد نوے دن ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے زائرین سے کہا کہ’ وہ عمرہ ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل وطن واپسی کااہتمام کریں‘۔
وزارت حج کا کہنا ہے کہ’ مکہ مکرمہ آنے والے زائرین عمرہ ویزا کی میعاد کے اندر عمرہ کرلیں‘۔