Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مخالف سمت میں گاڑی چلانے والا گرفتار

ملزم نے پولیس کودیکھ کرموقع سے فرار ہونے کی کوشش کی(فوٹو، ٹوئٹر)
مشرقی ریجن میں پولیس نے مخالف سمت والی شاہراہ پرگاڑی چلانے پرایک شخص کوحراست میں لے لیا۔ غلط سائیڈ پرگاڑی چلانے سےنہ صرف اس کی بلکہ دوسروں کی زندگی کوبھی خطرات لاحق تھے۔
سبق نیوز نے ٹریفک پولیس کے ٹوئٹرپرجاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مشرقی ریجن میں ٹریفک پولیس اہلکار نے ایک گاڑی کے ڈرائیور کا تعاقب کیا جومخالف سمت میں تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا۔
ملزم نے اپنے تعاقب میں آنے والی پولیس موبائل کودیکھ کرگاڑی سائیڈ میں روکی اوراترکرفرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے اسے فرار ہونے کا موقع نہ دیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان ٹریفک پولیس کی عدالت میں جمع کرادیا جہاں اس پرکارروائی کی جائے گی۔
 

شیئر: