وزٹ ویزے آنے والے گاڑی کا غلط چالان ہونے پر اپیل کیسے دائر کریں؟
وزٹ ویزے آنے والے گاڑی کا غلط چالان ہونے پر اپیل کیسے دائر کریں؟
جمعرات 2 مارچ 2023 0:06
اگر چالان کو غلط سمجھتے ہیں تو اس پراعتراض داخل کیاجاسکتا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ٹریفک قوانین سب سے لیے یکساں ہیں۔ ان پر عملدرآمد کرانے کی ذمہ داری ٹریفک پولیس کے محکمے کی ہے جسے مملکت میں ’مرور‘ کہا جاتا ہے۔
محکمہ ٹریفک کی ذمہ داریوں میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا، تجدید، گاڑیوں کے ملکیتی کارڈ ’استمارہ‘ کا اجرا اور تجدید کے علاوہ ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان کرنا اور روڈ سیفٹی ادارے کے ساتھ مل کر شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا ہوتا ہے۔
ادارہ ٹریفک پولیس کے ٹوئٹرپروزٹ ویزے پرآنے والے ایک شخص نے دریافت کیا ’ غلط ٹریفک چالان موصول ہوا۔ اس حوالے سے چالان پراپیل کی جاسکتی ہے، وزیٹرکو یہ سہولت میسر ہے یا نہیں اگر ہے توطریقہ کارکیا ہوگا؟ـ
سوال کے جواب میں ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ’وزٹ ویزے پرگاڑی چلانے والے وہ زائرین جن کے پاس انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس ہے ان پرٹریفک خلاف ورزی ریکارڈ ہونے پرزائر کویہ حق ہے کہ اگروہ چالان کو غلط سمجھتے ہیں تو اس پراعتراض داخل کیاجاسکتا ہے‘۔
چالان پراعتراض دائرکرنے کے حوالے سے ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ جس شہر میں ہیں وہاں کے ادارہ ٹریفک پولیس کے دفتر کے متعلقہ شعبے جو ٹریفک خلاف ورزیوں پراعتراض دائرکرنے کےلیے مخصوص ہے سے رجوع کریں جہاں ٹریفک چالان کی تفصیلات سے مطلع کیاجائے گا‘۔
’اس شعبے میں چالان کے بارے میں تفصیلات جاننے کے بعد اگرچالان غلط ثابت ہوتا ہے تو اس صورت میں فوری طورپراعتراض دائرکیاجاسکتا ہے‘۔
واضح رہے ٹریفک پولیس کے ادارے میں چالان پراعتراض کرنے کے لیے ابشر پربھی سہولت فراہم کی جاتی ہے تاہم بعض اوقات ابشر کے خودکارسسٹم پردائرکیاجانے والا اعتراض رد ہوجاتا ہے جس پردرخواست گزار کو چاہیے کہ اگروہ چالان کو غیرمناسب سمجھتا ہے تو وہ ٹریفک پولیس کے متعلقہ ادارے سے رجوع کرے جہاں چالان کا نمبراوراقامہ نمبر کاونٹرپرموجود اہلکار کوفراہم کرنے پرکیے گئے چالان کی تمام تفصیلات اورفوٹوفراہم کردی جاتی ہے۔
ٹریفک چالان کے حوالے سے ایک شخص نے سوال کیا کہ ’میری گاڑی پرغلط پارکنگ کا چالان کیا گیا ہے حالانکہ جس دن اوروقت کا چالان موصول ہوا اس دن اوروقت میں دوسرے شہر میں تھا، کیا چالان جمع کراوں گا یا نہیں؟‘۔
سوال کے جواب میں ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ’غلط ٹریفک چالان موصول ہونے پراس کے بارے میں اپنے علاقے کے ادارہ ٹریفک پولیس کے دفترمیں اعتراض دائرکیاجاسکتا ہے‘۔
’متعلقہ ادارہ میں موجود اہلکار سے چالان کی تفصیلات وصول کرنے کے بعد اس پراعتراض دائرکریں اوردلیل موجود ہونے کی صورت میں چالان ختم کردیاجاتاہے‘۔
واضح رہے سعودی محکمہ ٹریفک کی جانب سے ٹریفک چالان کا روایتی طریقہ جو کہ تحریری چالان ہوتا تھا کافی عرصہ سے ختم ہوچکا ہے ۔اب تمام ٹریفک خلاف ورزیاں ڈیجیٹل طریقہ سے ریکارڈ کی جاتی ہیں۔
مخصوص لوگوں کےلیے بنائی گئی پارکنگ میں عام افراد کا گاڑی پارک کرنے پر 500 ریال تک چالان ہوتا ہے۔ ایسے مقامات جن کی نشاندہی کی جاتی ہے وہاں وہی افراد کی گاڑی پارک کی جاسکتی ہے جن کی گاڑیوں پرادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ اسٹیکرموجود ہو۔